انگلینڈ نے آسٹریلیا کو شکست دے کر ٹی ٹونٹی سیریز برابر کر دی

Sep 01, 2013

چیسٹرلی سٹریٹ (سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ نے آسٹریلیا کو دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 27 رنز سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔ انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے۔ اے ڈی ہیلز نے 94، لمب نے 43 اور لیوک وائٹ نے 30 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستانی نژاد احمد فواد نے 25 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔ انہیں پہلے میچ میں کوئی وکٹ نہیں ملی تھی۔ آسٹریلوی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنا سکی۔ ڈیوڈ وارنر 53 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ 6 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔ ڈرن بیج نے 3 اور برگز نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ اے ڈی ہیلز کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

مزیدخبریں