پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ کا آج افتتاح ‘ کے آر ایل ٹائٹل کا دفاع کرے گا

لاہور/کراچی (این این آئی) پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ کا افتتاح آج کراچی اور لاہور میںہوگا تین بار کی چیمپین کے آر ایل کی ٹیم ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ چیمپئن شپ کے پہلے فیز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ہر ٹیم کوہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر 30 میچز کھیلنے کو ملیں گے۔ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو سات لاکھ ، رنر اپ کو 5لاکھ اور تیسری پوزیشن حاصل کی والی ٹیم کو چار لاکھ کی انعامی رقم دی جائے گی۔ ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی ڈیڑھ لاکھ روپے کا حقدار ہوگا۔ افتتاحی روز پہلا میچ نیوی اور کے پی ٹی کے درمیان کراچی پورٹ ٹرسٹ سٹیڈیم جبکہ دوسرا پاکستان ایئرفورس اور زیڈ ٹی بی ایل کے درمیان ایم ٹی ایف اے فٹ بال گراﺅنڈ لاہور میں ہوگا۔ ایونٹ میں 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں دفاعی چیمپئن کے آر ایل، مسلم ایف سی(چمن)، آرمی، واپڈا، کے ای ایس سی، پی آئی اے، نیوی، پی اے ایف، افغان ایف سی (چمن)، کے پی ٹی، این بی پی، ایچ بی ایل، بلوچ ایف سی (نوشکی)، زیڈ ٹی بی ایل، پاک افغان کلیئرنگ ایجنسی اور لائل پور ایف سی (فیصل آباد)شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...