کوشش ہے ایران بارڈر ٹریڈ کو قانونی شکل دی جائے: ڈاکٹر عبدالمالک

Sep 01, 2013

گوادر (این این آئی) وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ پولیس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، گوادر، تربت اور پنجگور سمیت تمام ضلعوں میں بم ڈسپوزل سکواڈ سمیت دیگر ضروریات پوری کرنے کے لئے خصوصی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بریفنگ کے دوران کیا ، عبدالمالک بلوچ نے کہا بھتہ خوری کے لئے قائم چیک پوسٹوں کی ہرگز اجازت نہ دی جائے۔ پولیس کو بکتر بند گاڑیاں، جیمرز اور دیگر گاڑیاں بھی فراہم کی جائیں گی۔ کوشش ہے کہ ایران بارڈر ٹریڈ کو قانونی شکل دی جائے۔

مزیدخبریں