قاہرہ (اے پی پی) مصر میں سابق صدر محمد مرسی کے حامیوں اور مخالفین میں ہونے والی جھڑپوں میں مزید 6 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے ہیں۔ ہفتہ کو میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق صدر محمد مرسی کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی تھیں جبکہ مظاہرین پر شیلنگ میں سینکڑوں افراد زخمی ہو گئے تھے۔ ان زخمیوں میں مزید 5 افراد چل بسے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 11 ہو گئی۔ مظاہروں کے دوران 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 دمشق جبکہ ایک شہری بندرگاہی شہر پورٹ سعید میں مارا گیا۔ ملک کے مختلف شہروں میں نکالی جانے والی ریلیوں میں اخوان المسلمون کے ہزاروں حامیوں نے حصہ لیا۔