بیجنگ (بی بی سی) چین کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق شنگھائی میں کیمیائی مواد کے اخراج سے 15 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ ہلاکتیں شنگھائی کے تجارتی مرکز میں فریج کے ایک یونٹ سے مائع امونیا گیس نکلنے کی وجہ سے ہوئیں ہیں۔ گیس خارج ہونے سے 26 افراد متاثر ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔