”حکومت نے عوام کو خودکشیوں پر مجبور کر دیا“: اپوزیشن نے پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا

”حکومت نے عوام کو خودکشیوں پر مجبور کر دیا“: اپوزیشن نے پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا

Sep 01, 2013

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) اپوزیشن کی تمام جماعتوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام کو خودکشیوں پر مجبور کردیا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک میں شدید مہنگائی کا سیلاب آجائیگا، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے نیا بجٹ پیش کر دیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران مسلم لیگ (ن) کے لیڈروں نے عوام سے جو وعدے کئے تھے وہ بھول چکے ہیں اب عوام مہنگائی کی وجہ سے خودکشیاں کریں گے۔ تحریک انصاف کے رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد غریب آدمی کے لئے زندہ رہنا مشکل ہو گیا ہے۔ اے این پی کے رہنما حاجی عدیل نے کہا کہ نوازشریف قوم کو بتائیں کہ انتخابی مہم کے دوران جو وعدے کئے تھے وہ عوام کے ساتھ دھوکہ کیا گیا تھا۔ اے این پی پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کو مسترد کرتی ہے۔
اپوزیشن/ ردعمل

مزیدخبریں