حکومت کاغذ کی قیمت میں اضافے کا نوٹس لے: آپما

حکومت کاغذ کی قیمت میں اضافے کا نوٹس لے: آپما

لاہور (کامرس رپورٹر) آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن (آپما) نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ پیپر ملوں کی طرف سے کاغذ کی قیمتوں میں بھاری اضافے کا نوٹس لے ۔ آپما بزنسمین گروپ کے رہنما خامس سعید بٹ، آپما کے صدر محمد اجمل اور نائب صدر خواجہ ندیم سعید وائیں نے کہا کہ آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن ملک میں تعلیم کے فروغ اور اسے عام آدمی کی پہنچ میں بنانے کے لیے ہر ممکن کوششیں کر رہی ہے لیکن پیپر مافیا ان کوششوں کو ناکام بنانے پر تلا ہوا ہے۔

ای پیپر دی نیشن