اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پٹرول ایک روپے 41 پیسے سستا کردیا گیا۔ نئی قیمت 106 روپے 56 پیسے فی لٹر مقرر کردی گئی۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے کمی کی گئی ہے۔ نئی قیمت 108 روپے 34 پیسے فی لٹر ہوگی۔ ہائی اوکٹین کی قیمت ایک روپے 62 پیسے کمی کے بعد 133 روپے فی لٹر مقرر کردی گئی۔ لائٹ ڈیزل ایک روپے 19 پیسے سستا کردیا گیا۔ نئی قیمت 92 روپے 08 پیسے مقرر کردی گئی۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 06 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے۔ نئی قیمت 96 روپے 99 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں پر اطلاق آج یکم ستمبر سے ہوگیا ہے۔