پشاور (این این آئی) خیبر پی کے کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے اسلام آباد میں پمز ہسپتال جا کر رکن صوبائی اسمبلی فضل الٰہی کی عیادت کی جو آنسو گیس شیل لگنے سے شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ پرویز خٹک نے پنجاب پولیس کے لاٹھی چارج اور آنسو گیس سے زخمی دیگر پی ٹی آئی کارکنوں اور عہدیداروں کی عیادت کی۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ پرامن جلوس پر گولیاں نہیں چلائی جاتیں، پنجاب پولیس گلو بٹ بن چکی ہے سپریم کورٹ نے ہمیں پرامن احتجاج کی اجازت دی ہے۔ تما م سیاسی جماعتیں پنجاب پولیس اور بادشاہوں کے ظلم کیخلاف باہر نکلیں۔ پرامن شہریوں کا خون بہانے پر اب ہم ملک کو ان چور لٹیروں سے نجات دلائیں گے۔