کارکنوں سے رابطہ توڑنے کیلئے عمران کے کنٹینر کے آس پاس آنسو گیس کے 500 شیل پھینکے گئے: ذرائع

Sep 01, 2014

اسلام آباد ( آئی این پی) عمران خان کا کارکنوں سے رابطہ توڑنے کیلئے انکے کنٹینر کے آس پاس آنسو گیس کے پانچ سو شیل پھینکے گئے۔ عمران خان جونہی کنٹینر پر چڑھ کر کارکنوں سے مخاطب ہونے کی کوشش کرتے تو پولیس انکے کنٹینر پر شیلنگ شروع کر دیتی۔ وہ شدید شیلنگ کے باوجود کارکنوں کو پر امن رہنے کی ہدایات جاری کرتے رہے۔

مزیدخبریں