بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی کیساتھ انکی مذہبی اور تہذیبی شناخت بھی ختم کرنے کے درپے ہے : علی گیلانی

Sep 01, 2014

سرینگر (اے پی پی)  مقبوضہ کشمیر کے  بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ کشمیری کسی بھی طرح کے انتشار، تفریق یا مذہبی منافرت کے متحمل نہیں ہوسکتے ہیںکیونکہ بھارت میں فرقہ پرست عناصر برسرِ اقتدار آگئے ہیں اور وہ کشمیریوںکی تحریک آزادی کے ساتھ ساتھ انکی مذہبی اور تہذیبی شناخت کو بھی طاقت کے بل پر ختم کرنے کے در پے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی نے  سرینگر سے جاری ایک بیان میں شوپیاںاور کولگام اضلاع میں پیش آئے ناخوشگوار واقعات پر گہری تشویش ظاہر کی۔کا اظہار کرتے ہوئے تمام مسالک اور طبقہ ہائے فکر سے وابستہ لوگوں سے صبروبرداشت سے کام لینے کی اپیل کی۔ علی گیلانی نے کہاکہ اسلام صبر ، برداشت اور تحمل کا درس دیتا ہے اور جہاں بھی کوئی شخص یا گروہ عدم برداشت کا مظاہرہ کرکے طاقت آزمائی پر اْتر آتا ہے وہ دین کو کوئی فائدہ پہنچانے کے بجائے نقصان اور ضرر پہنچانے کا باعث بن جاتا ہے۔  مسلمانوں میں وْسعت قلبی اور اعلیٰ ظرفی کا جذبہ رکھنے والے لوگوں کی کمی نہیں البتہ ان کے آگے آنے کی ضرورت ہے۔ اْمت مسلمہ اور خاص طور پر ملّت اسلامیہ کشمیر اس وقت  نازک ترین دور سے گزررہی ہیں لہذا درددل رکھنے والے فکری اور نظریاتی مسلمانوں کی ذمہ داری  ہے کہ وہ وحدتِ اْمت کے عظیم کام پر لگ جائیں اور مسلکی اور گروہی اختلافات کو انتشار میں تبدیل ہونے کی سازش کو ناکام بنائیں۔
علی گیلانی

مزیدخبریں