بنگلہ دیش،نجی ٹی وی چینل پر اسلامی پروگرام کرنیوالے معروف اینکرقتل

 ڈھاکہ(این این آئی)بنگلہ دیش میںنجی ٹی وی چینل پر اسلامی شو پیش کرنے والے ایک معروف اینکرشیخ نورالاسلام کو قتل کردیاگیا، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 60 سالہ فاروقی جو ڈھاکہ کی ایک مشہور مسجد کے خطیب اعلیٰ بھی تھے ان کی لاش ایک کرسی سے بندھی ہوئی ملی ،قاتلوں نے انہیں ان کے گھر پر ایک کرسی سے باندھ کر ان کا گلا کاٹ دیا ، ڈھاکہ پولیس کے ترجمان نے بتایاکہ اس قتل کے سلسلے میں ایک خاتون سمیت تین مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ اس قتل کا محرک کیا تھا۔ اپنے اسلامی پروگراموں میں شیخ نورالاسلام فاروقی عسکریت پسند مسلمانوں کے مسلح گروپوں پر کھل کر تنقید کرتے تھے۔

ای پیپر دی نیشن