اسلام آباد (ثناء نیوز) عوامی تحریک نے الزام لگایا ہے کہ پولیس کی جانب سے مظاہرین کو پسپا کرنے کیلئے شارٹ اور لانگ رینج دونوں قسم کے آنسو گیس کے شیلز استعمال کئے جا رہے ہیں۔ پولیس کی جانب سے گزشتہ روز زائد المعیاد آنسو گیس کے گولے بھی استعمال کئے گئے۔ تاہم مظاہرین اپنی اپنی جگہوں پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ عوامی تحریک کی طرف سے سربراہ نے الزام عائد کیا کہ حکومت نے آنسو گیس کے شیلز کی شکل میں خطرناک کیمیکل استعمال کیا ہے۔
الزام