اسلام آباد(آن لائن) انتخابی اصلاحات کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی کا اجلا س (آج) پیر کو اڑھائی بجے پارلیمنٹ ہائوس میں کمیٹی چیئرمین و وفاقی وزیر خزانہ و سینیٹر اسحق ڈار کی زیر صدارت ہوگا۔ اجلاس میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی‘ الیکشن کمیشن آف پاکستان‘ نادرا حکام‘ پاکستان کونسل آف سائنس اینڈ انڈسٹریل ریسرچ حکام کی جانب سے الیکٹورل ریفارمز کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جائیگی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی زاہد حامد‘ وفاقی وزیر سیفران جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ اور وزیر مملکت آئی ٹی انوشہ رحمن کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتوں کے ممبران کمیٹی بھی شرکت کریں گے۔
انتخابی اصلاحات / اجلاس