دمشق (اے پی پی) داعش نے شام کے شہر الرقہ میں حکومت کے قیام کے بعد اپنا مخصوص نظام و نصاب تعلیم بھی رائج کرنا شروع کر دیا۔زرائع ابلاغ کے مطابق شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ادارے آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ داعش نے امتیازی نظام و نصاب تعلیم کے حوالے سے ہفت روز ورکشاپ کا اہتمام کیا ہے جس میں الرقہ شہرکے تمام سکولوں کی منتظمین اورمعلمین کو الرقہ شہر میں باقاعدہ تدریسی سرگرمیوں کے آغاز سے قبل ایک خصوصی تربیتی عمل سے گذارنے کا فیصلہ کیا ہے۔
داعش نے شام کے شہر الرقہ میں مخصوص نصاب تعلیم رائج کرنا شروع کر دیا
Sep 01, 2014