قاہرہ (اے پی پی) شمالی مصر میں منی بس ٹائر پھٹنے سے الٹ گئی جس کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ حادثے کے نتیجے میں 11افراد ہلاک ہوگئے۔ مصر کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق حادثہ صوبہ شرقیہ کے قاہرہ اسماعیلہ ہائی وے پر اس وقت پیش آیا جب منی بس ٹائر پھٹنے سے الٹ گئی ۔ ۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے مصر کے جنوبی سینائی میں دو بسوں کے حادثوں میں کم ازکم 33 افراد ہلاک ہوئے تھے۔