ژوب: بغیر سفری دستاویزات سفر کرنے پر گرفتار ڈنمارک کے جوڑے کو ڈی آئی خان منتقل کر دیا گیا

Sep 01, 2014

ژوب/ ڈیرہ اسماعیل خان (آئی این پی) پولیس نے ژوب ڈی آئی خان قومی شاہراہ پر بغیرسفری دستاویزات کے سفرکرنے والے ڈینش جوڑے کو تحقیقات کیلئے درابن سے اتوار کو ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈنمارک سے تعلق رکھنے والے جیکب اوراسکی بیوی کیرولین ڈی آئی خان سے ژوب آرہے تھے کہ پولیس نے انہیں درابن کلاںکے مقام پر گرفتار کرلیا۔ ڈینش جوڑا بغیر سفری دستاویزات کے سفر کر رہے تھے۔ پولیس نے فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے انہیں تفتیش کیلئے پولیس تھانے منتقل کیا اور وہاں سے اتوار کو ڈیرہ پہنچا دیا گیا۔
ڈینش جوڑا

مزیدخبریں