چارسدہ (آئی این پی) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ناصر الملک نے اتوار کو مختصر دورہ چارسدہ کے دوران میاں عیسی ٰ میں میجر ریٹائرڈ نثار خان کی وفات پر اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ دورے کے دوران چیف جسٹس ناصر الملک کے بڑے بھائی سابق سینیٹر شجاع الملک بھی انکے ہمراہ تھے۔ چیف جسٹس نے ریٹائرڈ میجر نثار خان کی وفات پر انکے بھائی ڈاکٹر مسعود الرحمان سے تعزیت کی اور کچھ دیر قیام کے بعد واپس اسلام آباد چلے گئے۔ اس دورے کے حوالے سے سکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کئے گئے تھے۔
چیف جسٹس / تعزیت