سہ ملکی کرکٹ سیریز : زمبابوے نے 31 سال بعد آسٹریلیا کو تین وکٹوں سے اپ سیٹ شکست دیدی

ہرارے (سپورٹس ڈیسک) زمبابوے میں کھیلی جانیوالی 3ملکی ایک روزہ کرکٹ سیریز کے چوتھے میچ میں ون ڈے رینکنگ میں دسویں نمبر کی ٹیم زمبابوے نے   31 سال بعد اپ سیٹ کرتے ہوئے ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن رکھنے والی سابق عالمی چیمپئن آسٹریلیا کی ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دیدی ، سیریز میں آسٹریلیا کو مسلسل دوسری شکست ہے۔ سہ فریقی سیریز  کے میچ میں آسٹریلیا کے کپتان مائیکل کلارک نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا تاہم آسٹریلیا کی مضبوط بیٹنگ لائن ناتجربہ کار زمبابوین  بائولرز کے سامنے ڈھیر ہوگئی ، آسٹریلیا کی ٹیم 50 اوورز میں 209 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی ، زمبابوے نے آسٹریلیا کی طرف سے کامیابی کیلئے دیا گیا ، 210 رنز کا ہدف 48 اوورز میں حاصل کرلیا ، آسٹریلیا کی طرف سے کپتان مائیکل کلارک نے 68 اور وکٹ کیپر ہیڈن نے 49 رنز بنائے اس کے علاوہ کوئی اور بلے باز زمبابوے کے بائولرز کے سامنے کھڑا نہ ہوسکا ، زمبابوے کی طرف سے اتسایا  ، ٹریپانواور ویلمز نے 2-2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ زمبابوے کی طرف سے اوپنرز موویو اور سکندر رضا نے ٹیم کو 42 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا تاہم اس کے بعد یکے بعد دیگر وکٹیں گرنا شروع ہوگئیں ، 5 وکٹیں 106 رنز پر گر گئیں تاہم اس کے بعد چگم برا اور اتسایا نے 8ویں وکٹ کی شراکت میں 55 رنز بنا کر ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کردیا ، زمبابوے کو 31 سال بعد آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ میچوں میں کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔ تین ملکی ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے زمبابوے کو 198 رنز سے ، دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 7 وکٹوں سے اور تیسرے میچ میں  جنوبی افریقہ نے زمبابوے کو 61 رنز سے شکست دیدی تھی ۔ آل رائونڈر اتسایا کو بائولنگ اور بیٹنگ میں شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا ۔ ہرارے سپورٹس کلب میں ہزاروں زمبابوین یہ میچ دیکھنے کیلئے موجود تھے اور انہوں نے اپنی ٹیم کی شاندار کامیابی پر بے حد خوشی اور مسرت کا اظہار کیا ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...