لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور میں ویمن ہاکی کھلاڑیوں کی تربیت کے لیے دیوا یونائٹیڈ ہاکی اکیڈمی کا افتتاح ہو گیا۔ پنجاب یونیورسٹی کی ڈائریکٹر سپورٹس شمسہ ہاشمی نے بال کو ہٹ لگا کر تربیتی کیمپ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔شمسہ ہاشمی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ویمن ہاکی کی ترقی کے لیے یہ ایک اچھا اقدام ہے اس طرح کے کام اگر ماضی میں کیے جاتے تو لازمی طور پر پاکستان ویمن ہاکی آج ترقی کی منازل طے کر رہی ہوتی مگر بد قسمتی سے ماضی میں ایسا نہیں ہو سکا میں کسی کو مورد الزام نہیں ٹھہرا رہی۔ ویمن تربیتی کیمپ کی انچارج ثمن رشید کا کہنا تھا کہ ہمارا مشن ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو جدید تقاضوں کے مطابق تربیت دیکر مستقبل کے لیے انہیں تیار کیا جائے اس کے لیے ہمیں انٹرنیشنل کوچز جن میں مرزا وحید، سہیل اشرف، بینش، کے علاوہ انٹرنیشنل کھلاڑی شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ کیمپ 10 ستمبر تک جاری رہے گا اس میں کھلاڑیوں کو کھیل کے قواعد اورہاکی کھیلنے کے گر سکھائے جائیں گے۔
ویمن ہاکی کھلاڑیوں کی تربیت کیلئے دیوا یونائیٹڈ اکیڈمی کا افتتاح
Sep 01, 2014