شمالی کوریا میں20 برس بعد مردوں اور خواتین کے ریسلنگ مقابلے

پیانگ یانگ (سپورٹس ڈیسک)شمالی کوریا میں بیس برس بعد ریسلنگ کے مقابلوں کا انعقاد ، انوکی نے اہتمام کیا۔شمالی کوریا میں اس پرو ریسلنگ مقابلوں کا اہتمام جاپانی پارلیمنٹ کے رکن اور پہلوان محمد حسین انوکی نے کیا۔ یاد رہے کہ جاپان شمالی کوریا کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہتر بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ ان امریکی پہلوانوں کے مقابلوں کو شمالی کوریا کے 15 ہزار افراد نے دیکھا۔ محمد حسین انوکی جاپان کے مشہور ریسلر ہیں جو انتونیو انوکی کے نام سے مشہور ہیں ، تا ہم مسلمان ہونے کے بعد انہوں نے اپنا نام محمد حسین انوکی رکھ لیا تھا۔ وہ پاکستان کا اکثر دورہ کرتے رہتے ہیں۔ یاد رہے کہ ایٹمی پروگرام کی وجہ سے اور تاریخی اعتبار سے آج کی اکلوتی سپر پاور امریکا اور شمالی کوریا کے تعلقات کافی خراب ہیں۔ اور انوکی نے جو جاپان کی پارلیمنٹ کے رکن بھی ہیں ان تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش میں اس دو روزہ پروگرام کا اہتمام کیا تھا۔ تا ہم شمالی کوریا کے عالمی اولمپکس کمیٹی کے ایک رکن اور شمالی کوریا کے آرگنائزر جانگ اونگ کا کہنا ہے کہ امریکا ہمسا یہ ملک جنوبی کوریا میں فوجی مشقیں کر رہا ہے جن کا مقصد شمالی کوریاکی ایٹمی تنصیبات پر حملہ کرنا ہے۔ مجموعی طور پر یہ پروگرام کامیاب رہا اور شمالی کوریا کے لوگوں کو بیس برس بعد پرو ریسلنگ گیم دیکھنے کو ملی ہے۔ اس میں فی میل ریسلرز نے بھی حصہ لیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...