چیف سیکرٹری کا سرکاری سکولوں کی مخدوش عمارتوں کی فوری تعمیر کا حکم

لاہور ( سپیشل رپورٹر) چیف سیکرٹری پنجاب خضر حیات گوندل نے ڈی سی اوز کو ہدایت کی ہے کہ سرکاری سکولوں کی مخدوش عمارتوں کی تعمیر کاکام فوری طور پر شروع کیا جائے۔ وہ گزشتہ روز سول سیکرٹریٹ میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ تعلیمی شعبہ کی بہتری کے لیے تمام وسائل مہیا کئے جارہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن