اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیئرمین پیمرا چوہدری رشید کی بحالی کے خلاف وفاق کی جانب سے دائر نظر ثانی اپیل کی سماعت 2 ستمبر تک ملتوی کردی۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل ڈویژن بنچ نے وفاق کی ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مؤقف اختیار کیا کہ سپریم کور ٹ نے ایک ماہ کے اندر چیئرمین پیمرا تعینات کرنے کا حکم دیا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں نئے چیئرمین کی تعیناتی کیلئے حکومت نے قانون کے مطابق اشتہار جاری کر دیا ہے اور حکومت ایک ماہ کے اندر چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کا عمل مکمل کر لے گی۔