کوئٹہ (بیورو رپورٹ) کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹائون سے خاتون کی تشدد شدہ نعش برآمد ہوئی ہے۔ پیر کے روز پولیس کو دوران گشت ہزارہ ٹائون سے ایک 40 سالہ خاتون کی نعش ملی جسے تشدد کرکے ہلاک کیا گیا اور اس کے چہرے پر تیزاب پھینکا گیا۔ ادھر سوئی میں فرنٹیئر کور بلوچستان نے تخریب کاری کی کوشش ناکام بناتے ہوئے سڑک کے کنارے نصب بارودی سرنگ ناکارہ بنا دی۔ تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔جبکہ اے این ایف نے کارروائی کے دوران 5.18 ٹن منشیات برآمد کرلی۔ منشیات کی مالیت 72ارب روپے سے زائد ہے۔
کوئٹہ: خاتون کی نعش برآمد‘ سوئی میں بارودی سرنگ ناکارہ بنا دی گئی 72ارب روپے مالیت کی منشیات پکڑی گئی
Sep 01, 2015