بغداد (اے این این) داعش کے جنگجوئوں نے زنجیروں میں جکڑ کر 4 شیعہ جنگجوئوں کو زندہ جلانے کی ویڈیو جاری کر دی۔ بتایا جاتا ہے حکومت کی حامی ملیشیا پاپولر موبلائزیشن فورسز کے 4 جنجگوئوں کے ہاتھوں اور پیروں میں بھی زنجیریں ڈالی گئی ہیں۔ ویڈیو میں جنگجو کہتا ہے اب بدلے کا وقت آ گیا۔ اگر وہ ہم پر حملے کرینگے تو ہم ان پر حملے کریں گے۔ وہ ہمیں سزا دیں گے تو ہم بھی ایسا ہی کریں گے۔ اس واقعہ کی تاریخ اور جگہ کا مقام ظاہر نہیں کیا گیا۔
عراق: داعش نے حکومت کی حامی ملیشیا کے4 جنگجئوئوں کو زنجیروں میں جکڑ کر زندہ جلا دیا
Sep 01, 2015