این اے 122اور 154میں ضمنی الیکشن کیلئے 11اکتوبر کا شیڈول جاری

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) حلقہ این اے 122 اور این اے 154 میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ الیکشن کمشن کے مطابق دونوں حلقوں میں پولنگ 11 اکتوبر کو ہوگی۔ دونوں حلقوں کے کاغذات نامزدگی 10 اور 11 ستمبر کو جمع کرائے جاسکیں گے۔ کاغذات مسترد یا منظور ہونے کیخلاف اپیلیں 17 ستمبر کو دائر کی جا سکیں گی۔ اپیلوں پر فیصلے 19 ستمبر کو ہوں گے۔ امیدوار 21 ستمبر کو کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔ حتمی فہرست کا اجراء 21 ستمبر کو کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن