ڈکیتی کی 9 وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے اور سامان سے محروم

Sep 01, 2015

لاہور+ فیروز والہ+ اوکاڑہ (سٹاف رپورٹر + نامہ نگاران) شہر میں ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں شہری لاکھوں کے سامان سے محروم ہوگئے جبکہ 3 کاریں، 13 موٹر سائیکلیں چوری کرلیں۔ قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کے ارشا د کے گھر ڈاکوئوں نے گھس کر اہل خانہ کو یرغمال بنا کرتین لاکھ پچاس ہزار، لٹن روڈ میں ڈاکوئوں نے سجاد سے ایک لاکھ بیس ہزار روپے کی نقدی و زیورات، سندر میں ڈاکوئوں نے احمد علی سے اسلحہ کے زور پر ایک لاکھ پچاسی ہزار روپے کی نقدی و موبائل چھین لئے ۔اسلام پورہ میں ڈاکوئوں نے سرفراز سے 95 ہزار، نواب ٹائون میں احسن سے 30 ہزار، اقبال ٹائون میں حمزہ سے 10 ہزار، شفیق آباد میں فیاض سے 10 ہزار، فیصل ٹائون میں سعید اختر سے 50 ہزار، نشتر ٹائون میں لیاقت سے 10 ہزار چھین لئے۔ چوروں نے ٹائون شپ کے علی گھر سے 10 لاکھ روپے کی نقدی، زیورات اور موبائل لے گئے۔ تھانہ لٹن روڈ میں عرفان، اقبال ٹائون میں اشرف، نواں کوٹ میں سلیم، مانگا منڈی میں اشرف، نواب ٹائون میں اسد، ڈیفنس بی میں عمر، ہربنس پورہ میں اعجاز، مناواں میں محمود، جنوبی چھائونی میں خرم، گلبرگ میں حمزہ، شاد مان میں علی، گارڈن ٹائون میں نعمان اور کوٹ لکھپت میں گلزار سے موٹر سائیکلیں جبکہ گارڈن ٹائون میں عابد، گلبرگ میں امجد، چوہنگ میں طارق کی کاریں چوری کر لی گئیں ۔ فیروزوالہ سے نامہ نگار کے مطابق ڈاکوئوں نے نذر حسین کے گھر میں اہل خانہ کو یرغمال بناکر لاکھوں روپے کا سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر اشفاق اور سہیل احمد سے موٹر سائیکلیں اور نقدی موبائل چھین لئے۔ نامعلوم افراد نے افضل اور فضل الرحمن کی موٹر سائیکلیں چوری کرلیں۔ ڈاکوئوں نے کار سوار فیملی کو لوٹ لیا، نقدی زیورات چھین کر لے گئے۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔ اوکاڑہ سے نامہ نگار کے مطابق مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران 2 ڈاکو ہلاک 2 پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ مرکزی قبرستان گھوڑے شاہ کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران پولیس اور ڈاکوئوں کا آمنا سامنا ہو گیا جس پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 ڈاکو موقع پر مارے گئے جبکہ پولیس اہلکار اے ایس ایس شفقت امیر اور کانسٹیبل عبدالجبار شدید زخمی ہوگئے۔ زحمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔

مزیدخبریں