چشمہ اور تونسہ بیراج کے درمیان پانی کے ضیاع پر سندھ حکومت کا ارسا سے احتجاج دریائوں کے بندوں کی مرمت کا مطالبہ

کراچی (آن لائن) حکومت سندھ نے ارسا کے سامنے اس بات پر احتجاج کیا ہے کہ چشمہ اور تونسہ بیراج کے درمیان جو پانی ضائع ہوجاتا ہے اس کو روکنے کیلئے تاحال اقدامات نہیں کئے گئے۔ صوبائی محکمہ آبپاشی کی جانب سے چیئرمین ارسا کو لکھے گئے ایک خط میں کہا گیا ہے کہ سکھر اورگڈو بیراجوںکے درمیان 130میل کا فاصلہ ہے جس میں 10 ہزار کیوسک سے بھی کم پانی ضائع ہوتا ہے جبکہ اس کے مقابلے میں چشمہ، تونسہ بیراجوںکے درمیان 152میل کے فاصلہ پر 10 ہزار 200 کیوسک سے زائد پانی ضائع ہورہا ہے۔ ارسا کی ذمہ داری ہے کہ ایک بیراج سے دوسرے بیراج تک پانی کی فراہمی کو یقینی بنائے اور دریا کے بندوں میں اگر رسائو ہے تو اس کی مرمت کی جائے تاکہ جو پانی استعمال ہوئے بغیر ضائع ہورہا ہے اس کو قابل استعمال بنایا جائے۔ خط میں ارسا سے کہا گیا ہے کہ وہ بیراجوں سے نکلنے والے پانی کو آخری حد تک پہنچانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...