کراچی(کرائم رپورٹر) ایف آئی اے کی جانب سے متحدہ قومی موومنٹ کے اہم رہنما محمد انور کے بھائی احسن عرف چنوں ماموں کیخلاف زمینوں پر قبضے، چائنا کٹنگ او ر غیر قانونی طو رپر رقوم کی بیرون ملک منتقلی کے الزامات کی تحقیقات میں مزید پیشرفت بینکنگ سرکل میں ایک او ر مقدمہ درج جبکہ دو ساتھیوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے بینکنگ سرکل میں احسن عرف چنوں ماموں کیخلاف مقدمہ الزام نمبر 45/2015 درج کیا گیا ہے۔ اس میں انکی اہلیہ کے علاوہ متحدہ قومی موومنٹ لندن میں مقیم رہنما محمد انور کی صاحبزادی انعم انور کو بھی نامزد کیاگیاہے جبکہ احسن عرف چنوں ماموں کے گرفتار ہونیوالے ساتھیوں میں عمران اقبال او رمعصوم الحسن شامل ہیں۔ دونوں پر زمینوں پر قبضے، چائنا کٹنگ اور 3 کروڑ روپے لندن اور دبئی منتقل کرنے کے بارے میں تفتیش کی جارہی ہے۔
ایم کیو ایم رہنما محمد انور کے بھائی چنوں ماموں کیخلاف منی لانڈرنگ پر ایک اور مقدمہ، 2 ساتھی گرفتار
Sep 01, 2015