نیویارک (نمائندہ خصوصی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے ای کبار پھر کنٹرول لائن اور ورکنگ بائونڈری پر تناو ختم کرنے کیلئے پاکستان اور بھارت سے مذاکرات شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ بان کی مون کے ترجمان سٹیفن ڈوبیرک نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہم پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا سیکرٹری جنرل نے ہمیشہ پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے کی ترغیب دی ہے۔
سرحدی کشیدگی ختم کرنے کیلئے پاکستان بھارت مذاکرات کریں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا پھر مطالبہ
Sep 01, 2015