لاہور (نیوز رپورٹر) سروسز ہسپتال انتظامیہ نے اغوا ہونے والے 3 ماہ کے بچے ارمان مستقیم کا مقدمہ تھانہ شادمان میں درج کروا دیا ہے جبکہ بچہ اغوا کئے جانے کے حوالے سے اے ایم ایس ایڈمن ڈاکٹر کیپٹن (ر) ظفر، اے ایم ایس سکیورٹی ڈاکٹر اشرف اور نرسنگ سپرنٹنڈنٹ پر مبنی تین رکنی انٹرنل انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے جو تمام صورتحال کے متعلق 24 گھنٹے میں تمام صورتحال سے متعلق رپورٹ پیش کرے گی۔ دوسری جانب ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر عمر فاروق بلوچ کا کہنا ہے کہ ابتدائی انکوائری کے مطابق بچہ وارڈ سے اغوا نہیں کیا گیا بلکہ اس میں بچے کی والدہ کی غفلت شامل ہے کیونکہ بچہ ماں کی جانب سے اغوا کاروں کے حوالے خود کیا گیا اور بچے کی ماں بچے کو اپنے پاس موجود کسی عورت کو پکڑا کر خود وارڈ سے فائل لینے چلی گئی اور موقع کا فائدہ اٹھا کر اغواکار بچے کو لے کر رفوچکر ہو گئے۔
سروسز ہسپتال: 3 ماہ کے بچے کے اغوا کا مقدمہ درج، تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل بچہ ماں کی غفلت سے اغوا ہوا: ایم ایس
Sep 01, 2015