زرداری کے بیان میں وزن ہے، نواز شریف کو اعتماد میں لیکر قدم اٹھانا چاہئے: زاہد خان

Sep 01, 2015

اسلام آباد (آئی این پی) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر زاہد خان نے کہا ہے کہ آصف زرداری کے بیان میں وزن ہے، نواز شریف کو سب کو اعتماد میں لے کر قدم اٹھانا چاہئے۔ پیر کو سابق صدر آصف زرداری کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور وفاقی حکومت کے پاس اختیار نظر نہیں آ رہا،آصف زرداری کے بیان میں وزن ہے، ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے کسی کو اس بارے میں کچھ معلوم نہیں، وزیراعظم نواز شریف کو جو بھی کام کرنا چاہیے، سب کو اعتماد میں لے کر کرنا چاہئے۔

مزیدخبریں