ایف بی آر نے بزنس کمیونٹی‘ تنخواہ دار طبقے پر مزید پابندیاں لگا دیں

Sep 01, 2015

ملتان (طارق انصاری سے) ایف بی آر کی جانب سے بزنس کمیونٹی سمیت تنخواہ دار طبقے پر مزید پابندیاں عائدکر دی ہیں جس کے مطابق 4 لاکھ روپے سے زائد انکم رکھنے والے ٹیکس دہندگان کو ویلتھ سٹیٹمنٹ بھی فائل کرنا ہو گی 2015ء کے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے ٹیکس دہندگان کو ویلتھ سٹیٹمنٹ کا پابند کر دیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل ایف بی آر کی جانب سے 10 لاکھ روپے کی انکم تک ویلتھ سٹیٹمنٹ کی چھوٹ دی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق 4 لاکھ روپے سے زائد انکم رکھنے والے ٹیکس دہندگان کو ٹیکس گوشوارے فائل کرنے پر ویلتھ سٹیٹمنٹ کی مد میں اپنے جملہ اثاثوں کی تفصیلات بھی فائل کرنا ہوں گی جس میں زرعی، بزنس، بنکس اثاثے شامل ہیں۔

مزیدخبریں