زرداری کے بیان کے بعد ملک میں سیاسی محاذ آرائی بڑھ جانے کا خدشہ

Sep 01, 2015

اسلام آباد (سجاد ترین، خبرنگار خصوصی) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری کے بیان کے بعد سیاسی محاذ آرائی میں بڑھ جا نے کاخدشہ ہے۔ پی پی اور تحریک انصاف کے درمیان دوریاں بھی کم ہو سکتی ہیں اور لاہور ضمنی الیکشن میں دونوں جماعتیں مشترکہ امیدوار بھی لا سکتی ہیں جبکہ اتفاق رائے سے بائیکاٹ کی طرف بھی جاسکتی ہیں۔ دوسری جانب حکو متی اکابرین نے اس بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی کو کم کر نے کیلئے کو شش شروع کردی ہیں۔ اگر حکومت اور پیپلزپارٹی کے درمیان مفاہمت کی پالیسی برقرار نہ رہی تو حالات ایک بار پھر 1990ء کا رخ اختیار کر سکتے ہیں جس سے جمہوریت کو نقصان ہو سکتا ہے۔

مزیدخبریں