کراچی (سالک مجید) سندھ میں حکمران جماعت پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت نے صوبائی کابینہ تحلیل کرنے اور نیا وزیراعلیٰ لانے پر غور شروع کر دیا۔ اس سلسلے میں پارٹی قیادت کے قریبی رفقا سے صلاح و شورے کئے ہیں۔ باخبر ذرائع کے مطابق سندھ میں وفاقی اداروں کی کارروائیوں سے پریشان پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت صوبائی حکومت کے کپتان وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی جوابی حکمت عملی اور اقدامات پر سخت سیخ پا ہے اور عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت موجودہ حالات میں وزیراعلیٰ کو دبنگ انداز میں دیکھنا چاہتی ہے اگرچہ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری کے بعد میڈیا میں اپنی لاعلمی اور سخت ناراضگی کا اظہارکیا اور رینجرز کے حوالے سے شکایتی لب و لہجہ اختیار کیا اور وفاقی حکومت پر بھی سندھ میں حملے کرنے کے حوالے سے دبائو بڑھایا لیکن پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت اس اقدام کو ناکافی قرار دے کر ڈومور پر اصرار کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق سندھ میں وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ کے متبادل طورپر سید خورشید شاہ اور منظور وسان کے ناموں پر بھی غور جاری ہے۔
پارٹی قیادت نے ’’سائیں سرکار‘‘ کو فارغ نیا وزیراعلیٰ سندھ خورشید شاہ منظور وسان کو بنانے پر غور شروع کر دیا
Sep 01, 2015