زرداری کا بیان قوم کی آواز ہے، میثاق جمہوریت کو ٹوکری کا درجہ بڑے میاں نے دیا: ترجمان بلاول ہائوس

Sep 01, 2015

کراچی (سٹاف رپورٹر) بلاول ہائوس کے ترجمان اعجاز درانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا تازہ بیان پوری قوم کی آواز ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید وضاحتی پریس کانفرنس کرنے سے پہلے تاریخ کا مطالعہ کرلیتے۔ پرویز رشید پیپلز پارٹی اور مشرف کے چیف پولنگ ایجنٹ کے درمیان برتائو کرنے میں تمیز برتیں۔ اگر پارٹی کے جیالوں اور شہید بی بی کے بھائیوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوا تو پھر دمادم مست قلندر ہوگا۔ میثاق جمہوریت کو ردی کی ٹوکری کا درجہ خود بڑے میاں نے دیا تھا۔ محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد بڑے میاں نے چھوٹے میاں کو بھٹو خاندان کے وارثوں کے پیٹ پھاڑنے اور سڑکوں پر گھسیٹنے کا درس دیا۔

مزیدخبریں