ماڈل ٹائون فٹ بال اکیڈمی کے زیر اہتمام فیملی سپورٹس فیسٹول

لاہور(سپورٹس رپورٹر) جشن آزادی ایم۔ٹی۔ایف۔اے فیملی سپورٹس فیسٹیول اختتام پذر ہو گیا۔ جس میں4سال سے 16 سال تک کے بچوں نے مختلف گروپس میں اس ٹورنامنٹ میں حصہ لیا اور شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ تقریب میں بچوں کے والدین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر بچوں کے والدین کے مابین فٹبال، رسہ کشی، چاٹی ریس، میوزکل چئیراور 80 میٹر ریس کے مقابلے ہوئے والدین نے کہا ان مقابلوں میں حصہ لے کر ماضی کی یاد تازہ ہو گئی اوران کے بچوں میں ان کو دیکھ کر مزید ولولہ پیدا ہو گا۔ گروپ C1 میں نبیل نے بہترین کھلاڑی کا انعام وصول کیا جبکہ لڑکیوں کے گروپ میں دوریہ چوہدری بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔ بچوں کے والدین نے میاں رضوان علی صدر ایم۔ٹی۔ ایف۔ اے کی کاوشوں کو بے حد سراہا۔ اس تقریب میں سپیشل اولمپکس کے ہیروز کو بھی مدعو کیا گیا تھا جنہوں نے حال ہی میں لاس انجلس امریکہ میں ہونے والے سپیشل بچوں کی ورلڈز گیم میں گولڈز میڈلز حاصل کئے تھے۔ان بچوں کو بھی سپیشل انعامات سے نوازہ گیا۔ اس موقع پرسپیشل اولمپکس پنجاب کے نائب چیئرمین انیس ارحمان بھی موجود تھے ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...