لاہور(سپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنا منٹ کراچی وائٹس نے لاہور وائٹس کو 7وکٹوں سے ہرادیا ۔ لاہور وائٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے 4وکٹوںپر178رنز بنائے ۔عمر اکمل نے 44گیندوں پر81رنز بنائے ۔ ان کی اننگز میں چھ چھکے اور چھ چوکے شامل تھے ۔سلمان بٹ نے 57گیندوں پر 73رنز بنائے ۔کامران اکمل صفر پر آئوٹ ہوئے ۔سہیل خان نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ کراچی وائٹس نے ہدف تین وکٹوں پر پورا کرلیا ۔کپتان اکبر الرحمان نے 38گیندوں پر ناقابل شکست 65اور طارق ہارون نے 18گیندوں پر 42رنز بنائے ۔اکبر الرحمان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ایک اور میچ میں کراچی بلیوز نے لاہور بلیوز کو 51رنز سے ہرادیا ۔ کراچی بلیوز نے پہلے کھیلتے ہوئے 7وکٹوں پر 174رنز بنائے ۔شاہ زیب حسن نے 52رنز کی اننگز کھیلی ۔ لاہور بلیوز کی ٹیم 123رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔سات کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے ۔نعمان انور نے 31رنز بنائے ۔مین آف دی میچ سعید انور نے 27رنز کے عوض 4کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔