گورنر خیبر پی کے نے فاٹا کو مشیر خارجہ کی جائے پیدائش قرار دیدیا

اسلام آباد(آئی این پی)گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے فاٹا کو مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی جائے پیدائش اور انکو وہاں کا باشندہ قرار دیدیا۔ بدھ کو یہاں تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جب ان سے سوال کیا گیا کہ فاٹا اصلاحات کمیٹی میں فاٹا کو نمائندگی نہیں دی گئی تو گورنر خیبر پختونخوا نے جواب دیا کہ کون کہتا ہے نمائندگی نہیں دی گئی۔ فاٹا اصلاحات کمیٹی کے چیئرمین سرتاج عزیز فاٹا میں پیدا ہوئے، فاٹا میں پلے بڑھے، اس سے بہتر نمائندگی اور کوئی نہیں ہو سکتی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...