متحدہ پر پابندی: سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے

کراچی (آن لائن) سندھ ہائی کورٹ نے متحدہ قومی موومنٹ پر پابندی کے حوالے سے درخواست پر صوبائی حکومت اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے متحدہ پر پابندی کے حوالے سے مولوی اقبال حیدر کی دائر کردہ درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار کا موقف تھا کہ ایم کیو ایم کے بانی ملک دشمن ہیں اس لئے دہشت گردی اور سکیورٹی ایکٹ کے تحت متحدہ قومی موومنٹ پر مقدمہ درج کرکے پابندی عائد کی جائے، اس کے علاوہ چیئرمین سینٹ اور قومی و سندھ اسمبلی کے سپیکر صاحبان کو ایم کیو ایم کے ارکان پارلیمنٹ کی نااہلی کے ریفرنس الیکشن کمشن کو بھیجنے کی ہدایت کی جائے۔عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد سندھ حکومت، الیکشن کمشن اور ایم کیو ایم کے ارکان پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کرلیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...