لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات پر اضافی سیلز ٹیکس وصولی کیخلاف دائر درخواست پر وزارت پٹرولیم اور اوگرا کو جواب داخل کرنے کا آخری موقع دے دیا۔ جسٹس مامون رشید نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے بتایا کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں لیکن پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں زیادہ ہیں۔ حکومت پٹرولیم مصنوعات پر 17 فیصد سے زائد سیلز ٹیکس وصول کر رہی ہے اور اضافی سیلز ٹیکس کی وصولی سپریم کورٹ کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہے۔