لاہور (میاں علی افضل سے) پنجاب کی جیلوں میں مختلف جرائم کی سزا کاٹنے والے امریکی، برطانوی شہریوں سمیت غیر ملکی قیدیوں کی تعداد 105ہو گئی ہے ان میں 10بھارت کے شہری ہیں یہ قیدی جرم ثابت ہونے پر مختلف جیلوں سزا کاٹ رہے ہیں جہاں دوسرے قیدیوں کے حملوں سے محفوظ رکھنے کے لئے انھیں علیحد ہ سیلوں میں رکھا گیا ان قیدیوں کے کیسوں کی عدالت میں سماعت ہوئی اور جرم ثابت ہونے پر انھیں سزائیں دی گئیں جیلوں میں موجود یہ غیر ملکی قیدی غیر قانونی رہائش رکھنے، منشیات فروشی اور دیگر غیر قانونی کاموں میں ملوث پائے گئے جن ممالک کے شہری جرم ثابت ہونے پر پنجاب کی جیلوں میں قید کاٹ رہے ہیں ان میں امریکہ 4، برطانیہ 7، ترکی ایک، زمبیا ایک، تنزانیہ ایک، ساؤتھ افریقہ 2، نائیجریا 11، لورے کاسٹ 2، برما ایک، بھارت 10 جبکہ افغانستان کے 50شہری شامل ہیں۔ ان غیر ملکی قیدیوں پر جیلوں میں خصوصی نظر رکھی جاتی ہے تاکہ ان تمام قیدیوں کو دوسرے قیدیوں کے حملوں سے محفوظ رکھا جا سکے جبکہ ان تمام قیدیوں کا باقاعدگی سے میڈیکل چیک اپ بھی کروایا جاتا ہے۔
پنجاب کی جیلوں میں امریکی، برطانوی، بھارتی شہریوں سمیت 105 غیرملکی قید
Sep 01, 2016