کابل (اے پی پی) افغانستان نے پھلوں اور زرعی اجناس کی برآمدات کے لئے بھارت کی فضائی حدود استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایران ٹی وی کے مطابق افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے افغان تاجر برادری سے کہا ہے کہ وہ اپنا سامان تجارت برآمد کرنے کے لئے بھارت کی فضائی حدود سے فائدہ اٹھائیں۔ افغانستان کے چیمبر آف کامرس کے نائب سربراہ خان جان الکوزی نے کہا ہے کہ صدرمحمد اشرف غنی کا کہنا ہے کہ افغان تاجر برادری کو چاہیے کہ زرعی پیداوار اور پھلوں کی برآمدات کے لئے بھارت کا فضائی راستہ استعمال کرے۔