اے ٹی آر ائیرکرافٹ، بغیر پائلٹ اڑنے والا سکین ایگل اپریل سسٹم پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل

Sep 01, 2016

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاک بحریہ نے اپنے بیڑے میں تیسرا جدید ترین سٹیٹ آف دی آرٹ اے ٹی آر ائیر کرافٹ اور بغیر پائلٹ اڑنے والا سکین ایگل ایریل سسٹم میں شامل کر لیاجس سے پاک بحریہ کی آپریشنل استعداد اور رسائی میںاضافہ ہو گا۔ اس سلسلے میں ایک پر وقار تقریب پی این ایس مہران میں منعقد ہوئی۔ چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ اے ٹی آر ائیر کرافٹ جدید اور وسیع پیمانے پر استعمال ہونے والے ٹربو پراپ پلیٹ فارم ہیںجو سٹیٹ آف دی آرٹ ،آٹو پائلٹ اور اعلیٰ کارکردگی کے حامل 6 بلیڈڈ پروپیلرز سے لیس ہیں۔ زمین پر اس ائیر کرافٹ کی اوسط سپیڈ250 ناٹس ہے جبکہ یہ 6 گھنٹے تک مسلسل پرواز کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ پاک بحریہ کے فضائی بیڑے میں اے ٹی آر ائیر کرافٹ کا اضافہ پاک بحریہ کے فضائی آپریشنز کی صلاحیت بڑھانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے جس کی بدولت سمندر میں میری ٹائم آپریشنز کے اخراجات میں نمایاں کمی آئے گی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف دی نیول سٹاف نے کہا کہ پاکستان نیول ایوی ایشن کا قیام ستر کی دہائی میں عمل میں آیا اور اس وقت سے نیول ایوی ایشن نے ترقی اور کامیابی کاایک طویل سفر طے کیا ہے۔ اے ٹی آر ائیر کرافٹ کی شمولیت پاکستان نیوی ایوی ایشن وژن 2030 کا ایک حصہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے خطے کا پیچیدہ اور غیر یقینی میری ٹائم ماحول اس امر کا متقاضی ہے کہ پاک بحریہ روا یتی خطرات سے نبرد آزما ہونے اور میری ٹائم سکیورٹی کے حوالے سے مزیدبڑھتے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہے ۔ ائرکرافٹ

مزیدخبریں