لڑکی کو اغواءکرنے کی کوشش پر مقدمہ

کسووا ل (نامہ نگار)تھانہ کسووال کی حدود 4/14-L میں 15سالہ لڑکی کو اغواکرنے کی کوشش ۔ مقدمہ درج ، ملزم فرار ۔ ارشاد علی ڈوگر نے پولیس کو بتا یا کہ میں اپنی 15 سالہ بیٹی نرمہ ارشاد کو سکول چھوڑنے کے لئے گیا اور اپنے بیٹی سکول کے قریب یونین کونسل کسووال کی گلی میں اتار دیا کہ گلی میں رفیعی اللہ ولد فیض نے میری بیٹی کو زبر دستی موٹر سائیکل پر بٹھانے کی کوشش کی بیٹی کے شورواویلہ پر میں وہاں پہنچ گیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ پولیس نے مدعی ارشاد علی ڈوگر کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن