میانوالی( نامہ نگار)ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت پا ئی خیل ، سوانس ، مو چھ اور دیگر علا قوں کا دورہ ۔زرعی ادویا ت ڈیلرز کے سٹور چیک کئے ۔سوانس میں زرعی ادویات کے سٹور پر مو جو د نا قابل استعمال اور زائد المعیاد مختلف زرعی ادویات قبضہ میں لے کر ڈیلر زرعی ادویات عزیز اللہ خان اور دوست محمد کے خلا ف زرعی ادویات آرڈی نیس 1971ترمیم شدہ 1997کی خلاف وزری پر تھا نہ پا ئی خیل میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔