بھارتی اعتراضات مسترد،پاکستان کے ساتھ اقتصادی راہداری منصوبے کی تعمیر کو آگے بڑھائیں گے :چین

بیجنگ:چین نے سی پیک سے متعلق بھارتی اعتراضات مسترد کر دیئے ہیں اورکہا ہے کہ منصوبہ علاقائی امن و استحکام اور ترقی میں مددگار ہو گا.چین پاکستان کے ساتھ مل کر پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کی تعمیر کو آگے بڑھائے گا۔ دارالحکومت بیجنگ میں میڈیا بریفنگ کے دوران وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چن یِنگ نے کہا کہ سی پیک پائیدار ترقی کے حصول کے لئے چین اور پاکستان کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ یہ کسی تیسرے ملک کو نشانہ بنانے کا منصوبہ نہیں۔ سی پیک علاقائی امن واستحکام اور ترقی اور علاقائی روابط کو بڑھانے میں مدد کرے گا۔ ترجمان نے سی پیک اسلام آباد کانفرنس سے متعلق ایک سوال پر کہا کہ سی پیک چین اور پاکستان دونوں ملکوں کی حکومتوں کے درمیان اتفاق رائے کا نتیجہ ہے جو دونوں ملکوں کے درمیان باہمی روابط اور معاشی و تجارتی شعبہ میں تعاون کے لئے انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ مکمل عملدرآمد کے مرحلہ میں داخل ہو چکا ہے.سی پیک طویل المیعاد ترقی کا پلیٹ فارم ہے. اسے آگے بڑھائیں گے۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہواچن ین کا کہنا تھا کہ سی پیک چین اور پاکستان دونوں ملکوں کی حکومتوں کے درمیان اتفاق رائے کا نتیجہ ہے جو دونوں ممالک کے درمیان باہمی روابط اور معاشی و تجارتی شعبہ میں تعاون کے لئے انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔ چین پاکستان کے ساتھ مل کر اقتصادی راہداری منصوبہ کی تعمیر نو آگے بڑھائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ عملدرآمد کے مرحلہ میں داخل ہو گیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے ہا کہ مسئلہ کشمیر پر چین کی ایک مسلسل اور واضح پالیسی ہے۔

ای پیپر دی نیشن