وزیراعظم سے طارق فضل‘ مرتضیٰ جاوید عباسی اورسردار مہتاب کی ملاقاتیں

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے داؤدی بوہرہ برادری کے وفد‘ وزیر مملکت کیڈ طارق فضل چوہدری ‘ وزیر مملکت برائے صوبائی رابطہ ڈاکٹر درش‘ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی‘ مشیر شہری ہوا بازی‘ سردار مہتاب احمد خان نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ وزیراعظم سے داؤدی بوہرہ برادری کے وفدنے نائب صدر فیض حکیمی کی قیادت میں ملاقات کی۔ وفد نے وزیراعظم کو منصب سنبھالنے کی مبارک باد دی۔ انہوں نے بوہرہ برادری کے پیشوا سیدنا مفادل سیف الدین کی طرف سے خیر سگالی کا پیغام بھی دیا۔ وزیراعظم نے بوہرہ برادری کی فلاحی اور معاشی خدمات کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت برادری کے سماجی اور انسانی کاموں میں ہر طرح سے مدد دے گی۔ انہوں نے برادری کے روحانی پیشوا کے لیے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ کیڈ کے وزیر مملکت طارق فضل چوہدری نے وزیراعظم سے ملاقات کی۔ انہوں نے وزارت کے متعلق امور کے بارے میں بتایا۔ صوبائی رابطہ کے وزیر مملکت ڈاکٹر درشن نے وزیراعظم سے ملاقات کی۔ انہوں نے وزارت کے امورکے بارے میں بتایا۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی نے اپنے حلقے کے امور کے متعلق وزیراعظم سے بات چیت کی۔ سردار مہتاب احمد خان نے شہری ہوا بازی کے امور کے بارے میں بتایا۔
وزیراعظم ملاقاتیں

ای پیپر دی نیشن