کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سائیٹ کراچی کے علاقے میں جوتوں کی فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ آگ پر قابو پانے کیلئے 5 فائر ٹرینڈرز اور بائوزرنے شرکت کی۔ آگ بجھاتے ہوئے فائر بریگیڈ کے 3 اہلکار زخمی ہو گئے۔ فیکٹری مالک نے کہا ہے کہ ملازمین سے تنخواہوں کی ادائیگی پر تنازعہ تھا، ملازمین کے ایک گروپ نے آگ لگائی۔