شرقپور شریف (نامہ نگار) ایک کروڑ تاوان نہ ملنے پر 7 سالہ بچے کو اغوا کرکے قتل کر دیا۔ اغواکاروں نے کمسن ابوذر کی نعش میرپور راوی کے قریب مٹی ڈال کر پھینک دی۔ ملزمان کی نشاندہی پر نعش برآمد کرکے واپس آرہے تھے کہ راستے میں اغواکاروں کو چھڑانے کی کوشش پر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے دونوں ہلاک ہوگئے۔ پولیس کی بروقت کارروائی پر شہریوں کی پولیس کے حق میں ریلی۔ اظہار تشکر کیا۔ تفصیلات کے مطابق محلہ بلال پارک کے 7 سالہ ابوذر کے والد حاجی محمد اشرف کے سروس سٹیشن پر کام کرنے والا ملزم ارشد علی نے پریپ کلاس کے طالبعلم ابوذر جوکہ ٹیوشن پڑھ کر گھر آرہا تھا کو ملزم ارشد علی‘ عرفان علی ورغلا کر نامعلوم مقام پر لے گئے۔ 16 دن بعد ملزمان نے بچے کی رہائی کے عوض ورثاء کو فون کرکے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا۔ نہ ملنے پر کمسن ابوذر کو قتل کرکے نعش میرپور دریائے راوی کے قریب مٹی ڈال کر دبا دی۔ لخت جگر کی ہلاکت کی اطلاع ملتے ہی والدین پر غشی کے دوے پڑتے رہے۔ ایس ایچ او سب انسپکٹر نے اغواکاروں ارشد علی‘ 6 چک بچیکی عرفان علی 4 چک رسالہ کو گرفتار کرکے نشاندہی پر ابوذر کی نعش برآمد کرکے واپس آرہے تھے جب وہ میرپور ٹوری کے قریب پہنچے تو اغواکاروں کے ساتھیوں نے دیکھتے ہی فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ملزمان ارشد علی‘ عرفان علی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔ شہریوں نے شرقپور پولیس کے حق میں ریلی نکالی۔ نعرے بازی کی۔ پوری ٹیم کو مبارکباد دی اور اظہار تشکر کرتے ہوئے ہار ڈالے۔
پولیس مقابلہ، اغوا برائے تاوان کے 2 ملزم ہلاک، اہلکار زخمی، 7 سالہ مغوی کی نعش برآمد
Sep 01, 2017